Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گرانٹ فنڈز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزکشنز کرے گی۔

وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی، حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا۔

گردشی قرضے میں کمی کیلئے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

تکنیکی گرانٹس فنڈز کے اجرا کیلئے پرنسپل آفیسر کی منظوری کے بعد ای سی سی سے منظوری ہو گی۔

نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے باعث متعدد وزارتوں، ڈویژنز کیلئے فنڈز کیش میں ڈیل کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کو نان کیش ایڈجسٹمنٹ کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں