Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ ایک اور بڑی شخصیت گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نعیم ابراہیم کو شارجہ سے واپس آتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اُن کے خلاف پلاٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری نعیم ابراہیم نے عام انتخابات قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں