Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کیخلاف پروپیگنڈے کیے جاتے رہے ہیں، ناصر شاہ

 پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف پروپیگنڈے کیے جاتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بار سینٹرل پنجاب اور کے پی کے سے بڑی امیدیں ہیں، بلاول بھٹو ہی وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے فیصلہ قیادت کرے گی، پیپلزپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان 27 دسمبر کے بعد ہوگا، اب جو تبادلے ہورہے ہیں ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راؤ انور کی باتوں میں کوئی نئی بات نہیں، راؤ انور کی باتیں 2013 اور 2018 والی باتیں ہیں، الزام تراشیاں اور پروپیگنڈے پیپلزپارٹی کے خلاف  کیے جاتے رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے مزید کہا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار ہونا چاہیئے، جان محمد مہر ہمارا بھی بھائی تھا، ہم نے ان کے لیے ہمیشہ بات کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں