Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے چمن چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی جس میں تاجروں نے کاروباری مسائل سے آگاہ کیا۔

 ملاقات میں گوہر اعجاز نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، کاروباری برادری تجارت کو بڑھانے کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔

 وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ تاجر ملکی برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں، کاروباری برادری کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں