Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرمعیاری پٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیرمعیاری پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین ماحولیات اور ماہرین صحت سے تفصیلی مشاورت، سموگ کی موجود صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ بڑھنے کی اصل وجوہات سامنے لانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس اسموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ ہی نہیں، ہم صرف سنی سنائی باتوں اور قیاس آرائیوں کے ذریعے سموگ پر قابو نہیں پا سکتے، عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے مستند ڈیٹا سے ہی اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کئے جا سکتے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں کہا کہ سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کی بجائے سڑکوں سے مٹی کو مکمل طور پر صاف کیا جائے، سڑکوں کو اس طرح دھویا جائے کہ مٹی پانی کے ساتھ بہہ جائے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیرمعیاری پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ غیرمعیاری پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے لئے بلاامتیاز کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں