Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صرف پیپلزپارٹی نے الیکشن کا ماحول بنایا ہے، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واحد جماعت پی پی نے الیکشن کا ماحول بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ27 دسمبر کو محترمہ کی 16 ویں برسی عقیدت سے منائی جارہی ہے، پورے پاکستان کے جیالے گڑھی خدا میں پیش ہو کر مزار پر حاضری دیتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  27دسمبر کو جمہوریت کیلئے مقابلہ کرنے والی خاتون مشعل راہ ہیں، محترمہ کو آنے سے روکنے کیلئے ڈرایا گیا، دھمکایا گیا، مگر وہ رکی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہادت کا رتبہ پیپلزپارٹی نے مختلف اوقات میں حاصل کیا ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو بی بی کے فلسفے کی ضرورت ہے، پاکستان کو مسئلوں سے نکالنا ہے تو شہدا کے فلسفے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسی پریشر کا شکار لگ رہی ہے جو خوش نظر نہیں آرہی ہے، واحد جماعت پی پی نے الیکشن کا ماحول بنایا ہے، باقی جماعتیں فرار چاہ رہی ہیں، لگتا ہے انتخانات سے قبل نواز شریف بیرون ملک نا چلیں جائیں۔

متعلقہ خبریں