پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ نے صرف نشان نہیں لوگوں کا اعتماد بھی بحال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے معطلی کو انصاف کی فتح قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے، عدالت نے ہر شق دیکھ کر الیکشن کمیشن کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان نے مزید کہا کہ عدلیہ نے صرف نشان نہیں لوگوں کا اعتماد بھی بحال کیا ہے،پارٹی کے خلاف ہونےوالی سازش پر آخری کیل عدلیہ نے ٹھونک دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، تحریکِ انصاف کو بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کو بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
پشاورہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جبکہ گوہرعلی خان، بیرسٹرعلی ظفر، بابراعوان اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا آرڈرمعطل کیا جاتا ہے۔ الیکشن 8 فروری کو اورنشانات13 جنوری کو ہونے جا رہے ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کیا جارہا ہے۔
پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔



















