Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند وسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

 اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی10 ، کالام، گوپس منفی 05، ہنزہ منفی04، گلگت اور سرینگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں