عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پھر 2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا۔
2018 میں وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔



















