سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے والد کی رہائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔
مہربانو نے اپنی درخواست میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایاگیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے، میرے والد کو اغواء کیا گیا ہے۔
مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود کے ساتھ سلوک شفاف اقدامات کو متاثرکر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں۔
شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود سابق وزیرخارجہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سب کی عزت کی، پورا پاکستان ان کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کر رہا ہے جبکہ ان اقدامات سے پاکستان کا مذاہق اڑ رہا ہے،الیکشن کمیشن ہیان کو بازیاب کرا سکتا ہے۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق بنایا جا رہا ہے جبکہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر رہے ہیں، میں بے گناہ ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میری ضمانت کا آرڈر اڈیالہ جیل آیا، جج صاحب نے روبکار پر دستخط کیے، مجھے انہوں نے گرفتار کر لیا ہے۔
شاہ محمود قریشی دوبارہ گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کیے تھے تاہم آج 27 دسمبر کو شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی پنجاب پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔



















