نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالم اسلام سے برادرانہ تعلقات پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے مسلمان ممالک کے سفیروں کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات میں اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سمیت دیگر درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جبکہ نگران وزیراعظم نے امت مسلمہ کو پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لئے او آئی سی کے فورم کے مشترکہ اور موثر استعمال پر بھی زور دیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالم اسلام سے برادرانہ تعلقات پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
ملاقات میں بحرین، مصر، عراق، اردن، کویت، لبنان کے سفیروں نے شرکت کی جبکہ ملاقات میں لیبیا، مراکش، عمان، فلسطین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن کے سفیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔



















