Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این ایل سی کی کرغزستان کے لیے کارگو کی کامیاب ترسیل

این ایل سی نے (TIR) سسٹم کے تحت کرغزستان کے لیے پہلا کارگو کامیابی کے ساتھ براستہ چین پہنچا کر سنگ میل عبور کر لیا.

تفصیلات کے مطابق یہ اہم اقدام افغانستان کے روایتی راستے سے منسلک چیلنجوں کے پیش نظر نئے تجارتی راستے بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

این ایل سی نے اس سنگ میل کے ساتھ نہ صرف وسط ایشیائی راستوں بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی نیا تجارتی راستہ کھول دیا ہے۔

اب سی پیک کے ساتھ TIR کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہو گی۔

منصوبے سے روزانہ تقریباً 1000 ٹرکوں کے ذریعے تجارت کے نتیجے میں تقریباً 2.5 ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔

متبادل راستے کی کامیابی پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

ساتھ ہی پاکستان علاقائی اور عالمی تجارت میں ایک فعال رکن کے طور پر ابھرے گا۔

متعلقہ خبریں