ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں کے قیدیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری ویلفیئر فنڈ رولز 2023 کے تحت دی گئی۔
آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا عثمان محسود کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ قیدیوں کی جانب سے خاندان کی کفالت کے لیے رولز بنائے گئے، قیدیوں کے اکاؤنٹس کے لیے بینک آف خیبر سے بات کی جا رہی ہے۔
دستاویز کے مطابق قیدی جیل میں مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 10 فیصد حکومت، 30 فیصد قیدیوں اور 60 فیصد ویلفئیر فنڈ میں جمع کرایا جائے گا، جیل میں قیدی قالین سازی فرنیچر اور چمڑے کے چھوٹے کارخانوں میں مزدوری کر سکیں گے، قیدی جیلوں میں پی سی او اور کینٹین میں بھی مزدوری کر سکیں گے۔



















