Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 15 سے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ افیسر این اے 15 ہاجرہ سمیع کے سامنے دونوں اطراف سے وکلاء نے دلائل دیے، پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر اعتراض مسترد ہو گئے۔

نواز شریف کے کاغذات منظور ہونے کے بعد لیگی کارکنوں میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر لیگی رہنما کیپٹن صفدر اور سردار محمد یوسف بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں