ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ لائسنس فیس میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لائسنس کی فیس 5 سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی، لرنر لائسنس کی 5 سال کیلئے فیس 60 روپے مقرر تھی، جو حکومت نے ہر سال 500 روپے مقرر کر دی۔
موٹرسائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔
رکشہ کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب 500 روپے مقرر کردی گئی، جبکہ موٹر کار و جیپ کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 950 روپے تھی، اب 1800 روپے وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی، اب ہر سال 2000 وصول کی جائے گی جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 450 تھی، اب ہر سال 2000 روپے دینا ہوں گے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق معذور افراد کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 20 روپے مقرر تھی تو اب معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔
نئی فیسوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔



















