Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک روزگار کیلئے جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک روزگار کیلئے جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ ایکسپو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔

معاون خصوصی جواد سہراب نے ’ریاض لیبر ایکسپو‘ میں پاکستانی پولین کا افتتاح کیا، ایکسپو کے دوران پاکستانی پویلین پر مختلف عالمی کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی۔

اس دوران ہیلتھ اور آئی ٹی کے ورکرز کی طلب سامنے آ ئی، ایکسپو کے دوران پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کیلئے بین الاقوامی کمپنیزکے ساتھ 12 سے زائد معاہدے کیئے گئے۔

پاکستانی لیبر کی اب یورپ سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی روزگار تک رسائی ہوگی تعمیرات، مہمان نوازی، آئی ٹی، خدمات صنعت اور دیگر کئی شعبوں میں روزگار ملے گا۔

اس موقع پر جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ ایکسپو پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کیلئے ایک گیٹ وے ثابت ہوئی ہے، پہلی عالمی لیبر مارکیٹ ایکسپو ریاض میں 27 دسمبرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں