کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے ورک ویزا اور لیبر ویزا کے بعد اب سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے حصول کیلئے تعلیم، تجربے یا نوکری کی پیشکش جیسی شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔
کینیڈین حکام نے کووڈ دور میں لیبر مارکیٹ میں مانگ بڑھنے کے باعث 18 ماہ تک ورک پرمٹ میں توسیع کی تھی جسے اگلے سال جنوری سے ختم کیا جا رہا ہے۔
کینیڈا انٹری کیلئے بزنس ویزا میں بہت زیادہ پیسے درکارہوتے ہیں جو کاروباری افراد کی جیب پر بھاری ہوتے ہیں۔
اب اسٹارٹ اپ ویزا اسکا درمیانی راستہ ہے، اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام میں اپلائی کرنے کیلئے آپ کے پاس ٹیکنالوجی سے متعلق کوئی ایسا بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جو کہ کینیڈین مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو۔



















