ایف بی آر نے موجودہ مالی سال 15 لاکھ نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اب تک 7 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، متعدد کاروباری افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے والوں کے بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق تھرڈ پارٹی کی مد سے لاکھوں افراد کی مالی ٹرانزیکنشز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، 24 کروڑ کی آبادی میں سے ٹیکس نظام میں 1 کروڑ 10 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے صرف 53 لاکھ افراد نے پچھلے سال گوشوارے جمع کرائے۔
ایف بی آر نے پینلٹی اور جرمانے سے بچنے کیلئے انکم گوشوارے داخل کرانے کا مشورہ دیا جبکہ بزنس اور کمرشل سرگرمیوں کا سراغ لگانے کیلئے ملک گیر سروے پر بھی کام شروع کردیا ہے۔



















