Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

 سینئیر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 ہزار ارب پندرہ سالوں میں اس شہر خرچ ہوئے، اگر دس فیصد بھی ان پیسوں سے کام ہوتا تو ہماری پارٹی مٹ چکی ہوتی، دنیا چاند پر جا رہی ہے ہمارے بچے گٹر میں گر گر مر رہے ہیں،75 سال بعد بھی ہم اپنے شہر میں گٹر کے ڈھکن نہیں لگا سکے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے دور میں سرجانی ٹاؤن میں ترقیاتی کام کروائے، ہمارے چار سالوں کے کام پچاس سالوں کے کاموں سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، ساری بہنیں ووٹ کے لیے اپنے پڑوسیوں کے نام لکھنا شروع کریں، ووٹ کے لیے کم سے کم سو سو لوگوں کو تیار کرنا ہے، سو لوگوں کو دعوت دینا ہم سب کی طرف سے کوشش ہے، صرف اس پنڈال میں بیٹھی خواتین پانچ لاکھ ووٹ ڈلوا سکتی ہیں، ایک دفعہ یہ شہر ہمارے ہاتھ آیا شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے شہر کو دنیا کا چار بد ترین شہر بنا دیا ہے، بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتے ہیں ہمیں ووٹ دو کراچی جیسا بنا دیں گے، اگر پیپلزپارٹی کو لاہور والوں نے ووٹ دیا تو انکو پانی نہیں ملے گا، انتخابات میں صرف اور صرف چالیس دن رہ گئے ہیں، میری ماؤں بہنوں آپ نے آج ہی رجسٹر بنانے ہیں ووٹر کی لسٹ بنانی ہے، آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہے۔

متعلقہ خبریں