Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 دسمبر 2023 کو جانے والے 1207 افغان شہریوں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل تھے۔

29 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 453,480 تک پہنچ چکی ہے۔

افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں