Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا انیسواں اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا انیسواں اجلاس آج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے انیسویں اجلاس کی صدارت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے آج لاہور ڈسٹرکٹ سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا۔

پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر چکا ہے۔

صوبہ پنجاب میں سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، فیصل آباد، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں