Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہو کر انتخابی نشان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ اس پر نظر ثانی کی جائے۔

محسن کامران نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر کو پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد کورٹ نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے کر انتخابی نشان کو بحال کر دیا تھا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں