Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق عمر ڈار 9 مئی مقدمات میں اشتعال انگیزی، ریاست مخالف نعرے بازی کے 5 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

 

پولیس نے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا

 

عمرڈار کی گرفتاری کے حوالے سے ان کی والدہ ریحانہ ڈار نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا ہے کہ انہیں الیکشن سے روکنے کیلئے اغوا کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گئے جہاں 40 سے زائد پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد اغواء کر کے لے گئے، عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں