31 دسمبر اتوار کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے آخری اتوار 31 دسمبر کو تمام اسٹورز کھلے رہیں گے۔
یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ سیل اور عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے جبکہ عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رکھے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اتوار 7 جنوری کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند رکھے جائیں گے۔



















