صوبائی دارالحکومت لاہور سے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے آج بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ سابق ایم پی اے میاں نصیر نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کاتعلق این اے 122 سے نہیں، الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پانچ برس کے لیے نااہل کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں مردان سعید، فضل حکیم، سابق اسپیکر مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں جبکہ بیرسٹر گوہر، امیر حیدر ہوتی، میاں افتخار، ایم ولی، غلام بلور، آفتاب شیر پاؤ کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں۔



















