Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ این اے 122 اور 89 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور کے حلقہ این اے 122 اور 89 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے آج بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر رہنما مسلم لیگ ن میاں نصیر نے اعتراض کیا تھا، اعتراض میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔

دائر کردہ درخواست میں یہ بھی اعتراض کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں، ان اعتراضات کے باعث بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، این اے 122 سے 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر متعدد اعتراضات تھے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈیفالٹر اور سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے گئے۔

متعلقہ خبریں