ملک کے متعدد شہروں میں 11 گھنٹے سے بجلی کی سپلائی بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد رحیم یار خان سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
فنی خرابی کے باعث پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فالٹ ٹریس کرنے میں مزید 5 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
بجلی بند ہونے سے کاروباری زندگی متاثر ہو گئی ہے اور شہری پریشان حال ہیں۔



















