نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل موجودہ قیمتیں آئندہ پندرہ روز کیلئے برقرار رہیں گی۔



















