Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپانسرشپ حج اسکیم کیلئے دوسری بار توسیع بھی ہدف حاصل نہ کرسکی

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کی اسپانسرشپ اسکیم پھر ناکام رہی، اسپانسرشپ اسکیم کے لئے دوسری مرتبہ تاریخ میں توسیع بھی ٹارگٹ حاصل نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم کی 25ہزار درخواستوں میں سے 3640 حج درخواستیں ہی جمع ہوسکیں جبکہ اسپانسرشپ اسکیم کی 21360 حج درخواستیں اب بھی کم ہیں۔

ریگولر اسکیم کے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے 5633 درخواست گزاروں کو اسپانسرشپ کوٹہ میں شامل کرنے کی تیاریاں کردی گئی ہیں جبکہ حج کوٹے میں 15727سعودی عرب کو واپس کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پالیسی کی نئی ضرورتوں کی جلد منظوری دے گی۔

متعلقہ خبریں