Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ علی محمد خان نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہی کچھ دوست جو ابھی پارٹی میں شامل ہوئے تھے ان کے منظور ہوئے ہیں، پرانے تمام پارلیمنٹرینز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2 کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ایک میں اعتراض لگایا گیا کہ میں نے ٹکٹ جمع نہیں کرایا، اسکروٹنی میں پارٹی ٹکٹ نہ ہونے کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی بھی چھینے گئے، خاص جماعت کے کاغذات کو مسترد کر کے الیکشن کو پہلے ہی متنازعہ بنا دیا گیا، عدالتوں سے ہمیں انصاف ملا ہے، امید ہے اب بھی ملے گا، ہم الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی انشااللہ باہر آئیں گے، اس ملک کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیکھنا پڑے گا، کسی بھی جماعت سے ان کا انتخابی نشان کسی بھی وجہ سے چھیننا نہیں چاہیے۔

متعلقہ خبریں