Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کر کے لائسنس بنوا سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے، 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپگریڈیشن کے بعد 36  تھانوں کا ورچوئل افتتاح کیا، تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں