Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛ عدالت سے اہم خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کیلئے عدالت سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے گوجرانوالا کینٹ پر 9 مئی کو حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

51 ملزمان کی فہرست میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی کے علاوہ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللّٰہ چیمہ کے نام شامل ہیں۔

 انسدادِ دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔

 عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں