نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پاکستان چین سے صنعتی ترقی اور منتقلی کیلئے موزوں ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقعوں پر گفتگو ہوئی۔
نگران وزیر فواد حسن فواد نے اس موقع پر کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقعوں سے اگاہ کیا۔
وزیر نجکاری نے چینی کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے وسیع مواقع ہیں، شراکت داری کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، پاکستان چین سے صنعتی ترقی اور منتقلی کیلئے موزوں ملک ہے۔



















