Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا؛ مولانا فضل الرحمان نے بڑی وکٹ گرادی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی آغاز گنڈاپور نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آغاز علی گنڈا پور کی پارٹی میں شمولیت علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، ہم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے آغاز گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کے خاندان سے دادا سردار عنایت اللہ گنڈاپور کے دور سے تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں مولانا نے میرے والد سردار اکرام خان گنڈا پور کا ساتھ دیا، سیٹ جیت کر جمعیت علمائے اسلام کو تحفے میں دوں گا، ہم پورا خیبر پختونخوا کلین سویپ کریپ گے۔

متعلقہ خبریں