کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
اگر آپ کینیڈا کا ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایک ٹیکنالوجی سے متعلق بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جو کینیڈا کی مارکیٹ کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
اس بزنس آئیڈیا کی بدولت آپ اسٹارٹ اپ ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے اور کینیڈا آپ کا خیر مقدم کرے گا۔
اس حوالے سے حال ہی میں کینیڈا نے آخرکار اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹارٹ اپ ویزا عام ورک پرمٹ ویزا سے مختلف ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد اور انٹرپرینیورز کو کینیڈا کی طرف مائل کرنا ہے۔
اس ویزا کے لیے مختلف معیارات ہیں جیسے اختراعیت، مقامی لوگوں کے لیے نئی نوکریاں پیدا کرنا اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنا۔
اس ویزا کی درخواست دینے کے لیے امیدوار کے پاس ایک ویلڈ بزنس ہونا لازمی ہے اور اسے اس کاروبار کے شیئرز کی ملکیت ہونی چاہیے۔ اس کے پاس کمپنی کے 10 فیصد یا اس سے زیادہ شیئرز ہونے چاہئیں اور اسے ووٹنگ کا اختیار بھی ہونا چاہیے۔
ویزا کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ افراد اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں کینیڈین تنظیم یا ڈیزگنیٹڈ بوڈی کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔ اس کا کاروبار کینیڈا سے چلایا جانا چاہیے اور اسے کینیڈا میں ہی قائم کیا جانا چاہیے۔
انگلش زبان کے علاوہ، اگر فرانسیسی زبان بھی آتی ہے تو یہ امکان ہے کہ آپ کا اسٹارٹ اپ کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس ویزا کے لیے انگلش یا فرانسیسی زبانوں میں ہونے والی بات چیت اور تفہیم میں عبور ضروری ہے۔



















