برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، اب نئے بیرون ملک مقیم طلبہ اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔
برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ اسکالرشپس کے طلبہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یاد رہے کہ برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے طلبہ اپنے شریک حیات کو برطانیہ بلا کر وہاں پر والدین بن چکے ہیں، اس صورت حال کی بدولت ان کی اولاد کو برطانوی شہریت مل جاتی تھی اور والدین کو وہاں رہنے کا حق مل جاتا تھا۔



















