Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

حلقہ این اے 132 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپیل شاہد اورکزٸی کی جانب سے داٸر کی گٸی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر ماٸنڈ ہیں، شہباز شریف نے ہی ورکرز کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، قانون کے مطابق انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، ٹریبونل تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کے ووٹ منسوخ کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں