Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کا معاملہ؛ میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع

پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے کیس کی سماعت کی، میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

چالان نہ پیش کرنے پر عدالت نے محمود الرشید کے تفشیش کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 16 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید اور دیگر پر نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں