خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں مالا کنڈ، چترال، دیر بالا، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور ، مالاکنڈ، سوات، دیر چترال میں زلزلے کے جھٹکے
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #EarthQuake #Pakistan pic.twitter.com/NW0lH3B0Xf— BOL Network (@BOLNETWORK) January 3, 2024
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔



















