الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے، ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔



















