پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کوآرڈینیٹر جاوید قریشی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کوآرڈینیٹرجاوید قریشی نے سراج الحق کی موجودگی میں جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کچھ دیر بعد تقریب میں شریک ہوں گے، جماعت اسلامی کے امیدواراین اے 47 کاشف چوہدری اور پارٹی کارکن تقریب میں موجود ہیں۔



















