Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیر سے مشابہت کے نشانات واپس لیے جائیں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے تیر سے مشابہت کے نشانات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے کچھ انتخابی نشانات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

پیپلز پارٹی نے خط میں انتخابی نشانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے منظور کردہ کچھ انتخابی نشانات پی پی پارلیمنٹیرینز کے نشان سے مشابہت رکھتے ہیں، ہمیں پینسل، بال پوائنٹ پین، پین، پیچ کس اور ٹوتھ برش پر اعتراضات ہیں، پانچوں نشان تیر سے مشابہت رکھتے ہیں، یہ مشابہت عام ووٹر کو کنفیوز کر سکتی ہے۔

خط کا متن ہے کہ اگر یہ دیگر امیدوران کو الاٹ کیے جاتے ہیں تو انکو ووٹ پڑ سکتے ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں جہانگیر ترین نے بیٹسمین نشان پر اعتراض اٹھایا تھا، ہائیکورٹ نے بیٹسمین کا نشان روک دیا تھا، تیر سے مشابہت کے نشانات واپس لیے جائیں۔

متعلقہ خبریں