Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجوڑ میں گاڑی کے قریب بم دھماکا، جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ

جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائے پی کے 19 قاری خیراللہ کی گاڑی پر اچانک دھماکہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی رہنما کی گاڑی کو گھر جاتے ہوئے برکمر تحصیل لوئی ماموند کے مقام پر ٹارگٹ کیا گیا۔

دھماکے میںقاری خیراللہ محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کی ٹیم اطلاع پر جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور تفتیش میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں