پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایمان طاہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو پشاور پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو نفدی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔



















