Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا؛ انتہائی اہم رہنما گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عام انتخابات 2024 کیلئے امیدوار قومی اسمبلی شبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شبیرعلی قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز پولیس نے ملتان سے شبیرعلی قریشی کو گرفتار کیا گیا۔

شبیرعلی قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ شبیرعلی قریشی کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے اور وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024 کے لیے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں