Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ کے پیشِ نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون پر غور کیا گیا اور ہوائی اڈوں، بارڈرز پر کورونا ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی منظور کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں