لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔
ن لیگی قیادت نے پیپلز پارٹی کو ہرانے کے لئے سر جوڑ لیے ہیں جب کہ لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ن لیگ کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کانٹے دار مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بلاول بھٹو کے مقابلے کے لیے عطاء اللہ تارڑ کے ساتھ ساتھ وحید عالم خان کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
وحید عالم خان نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے یاسمین راشد کو ہرایا تھا۔
بلاول بھٹو کے مقابلے میں کس کو میدان میں اتارا جائے گا اس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے جب کہ ن لیگی قیادت بھاری مارجن سے پیپلز پارٹی کو ہرانا چاہتی ہے۔



















