Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی قیادت کو پنجاب سے اہم سیاسی کامیابیاں ملنے کی امید

پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کو پنجاب سے اہم سیاسی کامیابیاں ملنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے لاہور میں ڈیرے ڈالے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی قیادت کے لاہور کے دورے میں توسیع ہو گئی، قیادت کا کچھ لاہور میں رہنے کا امکان ہے جس کے بعد پارٹی آئندہ چند روز کے دوران پنجاب میں اہم سیاسی سرپرائز دے گی۔

پی پی کے پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے معاملات طے پا گئے ہیں، پنجاب سے پانچ اہم شخصیات کی پی پی میں شمولیت کا امکان ہے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

متعلقہ خبریں