نادرا نے ب فارم بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کم عمر بچوں کے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔
نئے آسان طریقہ کار کے مطابق بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں۔
دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا، اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان) سے کرانا ہو گی۔
نادرا گائیڈ – 18 سال سے کم عمر بچوں کے ‘ب’ فارم یا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
-بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں
-دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا
-اگر والدین…
— NADRA (@NadraPak) January 3, 2024
نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کیلئے بچے کی موجودگی لازم ہے۔ بچے کی تصویر اور 10 سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لیے جائیں گے۔
یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا اسکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔



















