Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ ایم کیو ایم نے دیگر صوبوں سے امیدوار میدان میں اتار دیے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کراچی سمیت سندھ اور دیگر صوبوں میں الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے ایم کیوایم پاکستان کے تمام صوبوں کے امیدواروں کی فہرست حاصل کر لی ہے۔

ایم کیو ایم نے دیگر صوبوں سے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ کے علاوہ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور چترال سے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان نے خیبر پختونخوا سے 15 امیدوار میدان میں اتار دیے جبکہ اپر پنجاب سے 14، جنوبی پنجاب سے 8 اورسینٹرل پنجاب سے 21 امیدوار میدان میں اتار دیے گئے ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان نے بلوچستان کی قومی اسمبلی سے  کی نشستوں سے 7 اور صوبائی اسمبلی کی نشتوں سے 12 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور چترال سے بھی امیدوار میدان میں اتار دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں